عین شادی کے وقت جہیز کے نام پر دس لاکھ روپے مانگنے پر دلہن کے اہل خانہ نے دلہا کی درگت بنا دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جہیز ایک لعنت ہے آگاہی مہم دنیا بھر باالخصوص برصغیر میں بارہا چلائی گئی تاکہ عوام میں شعور اجاگر کیا جاسکے کہ جہیز مانگ کر دلہن کے والدین کو قرضوں کے بوجھ تلے نہ دبایا جائے اس کے باوجود لوگ جہیز کا مطالبہ کرتے ہیں اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر عین شادی کے موقع پر شادی سے انکار کردیتے ہیں۔
پہلے زمانے میں جہیز کے مطالبے پر دلہن کے اہل خانہ مجبور ہوکر مطالبات پورے تھے لیکن اب زمانہ تبدیل ہوچکا ہے اور آج بہت سے لوگ جہیز کا مطالبہ کرنے والوں کو آئینہ دکھانا جانتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں پیش آیا جہاں 17 دسمبر کو نکاح کے وقت دلہا کے والد نے لڑکی والوں سے اضافی جہیز کے نام پر 10 لاکھ روپے (پاکستانی تقریباً 22 لاکھ روپے) کا مطالبہ کیا جو دلہن کے اہل خانہ کیلئے پورا کرنا ناممکن تھا کیوں کہ پہلے ہی دلہن کے اہل خانہ نے تین لاکھ روپے نقد اور ایک لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی دلہا کو دے چکے تھے۔
دلہا کے والد نے رقم نہ ملنے پر شادی منسوخ کرنے کی دھمکی دی جس پر دلہن کے اہل خانہ نے لڑکے والوں کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانے جس پر دلہن کے گھروالوں نے دلہا کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کی جانب مدعو مہمانوں نے بھی دلہا پر ہاتھ صاف کیے، اس دوران دلہا کے گھر والے شادی ہال سے فرار ہوگئے لیکن ایک خاتون دلہا سے لپٹی رہی تاکہ اسے تشدد سے بچا سکیں اور ایک پولیس اہلکار بھی ویڈیو میں دلہا کو بچاتا ہوا نظر آیا۔
دلہن کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دلہا کی پہلے بھی دو سے تین شادیاں ہوچکی ہیں۔
In a shocking incident reported from #Sahibabad area of #Ghaziabad district in #UttarPradesh, a man, who was said to be #groom, was thrashed for allegedly demanding more #dowry. #viral #viralvdoz #video #Trending pic.twitter.com/kdL3SPb3Ej
— ViralVdoz (@viralvdoz) December 19, 2021
The post نکاح کے وقت لاکھوں روپے کا مطالبہ، دلہا کی شادی ہال میں پٹائی، ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qaZUYv
No comments:
Post a Comment