شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے مداحوں کی جانب سے تنقید کیے جانے پر لب کشائی کردی۔
اداکارہ حمائمہ ملک نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور سینئر اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے پوچھے گئے کیریئر سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے۔
حمائمہ ملک نے کہا کہ عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے بعد لوگوں کی شدید نفرت کا سامنا رہا، مجھے برا سمجھا جانے لگا، جس کا احساس بعد میں ہوا کہ ہمیشہ سب سے پہلے عوام اور پاکستان کا سوچنا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ بہت چھوٹی سی عمر میں ہی شہرت حاصل کرلی تھی، 14 سال کی تھی جب لوگ جاننے لگ گئے تھے ان دنوں سوشل میڈیا بھی نہیں تھا مگر میرے کام کو پہچان مل گئی تھی۔
حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ صاف اور کھری بات کرنے کی عادی ہوں جو دل میں ہوتا ہے وہ کہہ دیتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ ڈانس سیکھنے کے لیے کبھی کوئی کلاس نہیں لی تھی مگر جب ڈرامے میں ڈانس کی پیشکش ہوئی تو یہ کام بھی باآسانی کرلیا تھا۔
یاد رہے کہ حمائمہ ملک متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
The post مداحوں کی تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟ حمائمہ ملک نے بتادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3seLhpz
No comments:
Post a Comment