‏’کراچی کا مقدمہ ملک بھر میں لڑنے کا اعلان’‏ - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 19 December 2021

‏’کراچی کا مقدمہ ملک بھر میں لڑنے کا اعلان’‏

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کوحق نہیں دیاتوکراچی سےچترال تک ‏یہ مقدمہ لے کرجائیں گے کراچی کےحقوق پرڈاکہ ڈالنےوالے اب بھی اسےمحروم رکھناچاہتےہیں۔

جماعت اسلامی کےتحت حق دوکراچی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کراچی ‏کی عوام کواس عظیم کراچی بچاؤ مارچ پر مبارکباد دیتاہوں گوادرکی عوام کوان کےاحتجاج پران کا ‏حق دیا گیا کراچی کی عوام کے حقوق پرکوئی مائی کالال ڈاکہ نہیں ڈال سکتا اس شہر کےحقوق ‏پر ڈاکہ ڈالنے والے اب بھی اسےمحروم رکھنا چاہتے ہیں عوام کوحق نہیں دیاتوکراچی سےچترال تک ‏یہ مقدمہ لےکرجائیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ کراچی مضبوط ہو گا تو پورا پاکستان مضبوط ہوگا ان لوگوں کیلئےپیغام دینے ‏آیا ہوں جواس شہر کےحکمران رہے جماعت اسلامی پاکستان کراچی کی عوام کی پشت پرکھڑی ہے ‏کراچی پاکستان کی ماں ہے جوپورےملک کودودھ پلاتی ہے حکمران رس یہاں سے چوس کر شہد ‏لندن اور امریکا میں دیتےہیں۔

May be an image of 7 people, people sitting, people standing and outdoors

انہوں نے کہا کہ کراچی ترقی کرےگاتوپاکستان ترقی کرےگا کراچی ملک کی معاشی شہہ رگ ہے، ‏اس پرتمام مافیاز کا قبضہ ہے کراچی:وفاقی اورصوبائی حکومت مافیازکی پشت پناہی کررہی ہیں نعمت ‏اللہ خان کےبعدکراچی کو یتیم کر دیا گیا پیپلز پارٹی نے اندرون سندھ کو تباہ کردیا ان کی پراپرٹی ‏میں اضافہ ہوا لیکن عوام کوکچھ نہیں ملا پیپلز پارٹی نےکراچی کےساتھ کبھی انصاف نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کالے بل کےذریعےاختیارات وزیر اعلی کی جیب میں ڈال دیئے ‏پوری دنیا میں مئیر کی حیثیت خاندان کےسربراہ کی سی ہوتی ہے چندممبروں کی اکثریت کی بنیاد ‏پر بلدیاتی نظام کو ثبوتاز کیا گیا۔

The post ‏’کراچی کا مقدمہ ملک بھر میں لڑنے کا اعلان’‏ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32ilVMA

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();