مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز نے آج سفیدجھوٹ بولا ہے ہائی کورٹ سے متعلق ان کا بیان توہین عدالت ہے۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام دی پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ عدالت نے وکیل کو اسٹریچر پر لانےکا نہیں کہا تھا مریم نواز کے وکیل کو کورونا نہیں تھا کمرمیں تکلیف تھی وکیل اس وقت عدالت میں موجود تھے عدالت نےکہاتھاآپ کھڑےنہیں ہوسکتےتوبیٹھ کردلائل دےدیں ہائی کورٹ سےاستدعاکی مریم نوازکےمقدمات کی روزانہ سماعت کی جائے۔
شہزاداکبر نے کہا کہ مریم نواز کے وکیل کو کورونا بعدمیں ہواتھا اس وقت نہیں ہمارےعدالتی نظام کی کچھ مجبوریاں ہیں اورکچھ ہماری کوتاہیاں ہیں تحریک انصاف اپنےاحتساب کےمشن سے پیچھےنہیں ہٹی پی ٹی آئی دور حکومت میں 30احتساب عدالتوں کااضافہ ہواہے حکومت نے احتساب عدالتوں میں ججزبھی تعینات کیے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تو احتساب کے گراؤنڈ پر کھڑی ہے شہبازشریف اورآصف زرداری آپس میں ہی کھیل رہےہیں میری پیاری بہن مریم اورنگزیب کی چابی بھری جاتی ہے شہبازشریف کےخلاف مقدمات توپاکستان میں ہیں جھوٹی خبرپراب تک شہبازشریف نےمجھ پرہتک عزت کاکیس کیوں نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنےکیلئےتحریک شروع ہو گئی تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے بہت پیسہ خرچ کیاجارہاہے ایک بارپھرتکنیکی انصاف کیلئےکوششیں کی جارہی ہیں مریم نواز نے آج پھر اپنی آڈیو ہونے کا اعتراف کرلیا انہوں نے تو اپنی آڈیوکا فرانزک کابھی نہیں کہا۔
The post ’مریم نواز نے آج سفید جھوٹ بولا، بیان توہین عدالت ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yNtGpY
No comments:
Post a Comment