کورنگی میں ڈاکو مارنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، پولیس نے شہری کو گولی مار دی - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 18 December 2021

کورنگی میں ڈاکو مارنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، پولیس نے شہری کو گولی مار دی

کراچی : کورنگی مہران ٹاؤن میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کو مارنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، جاں بحق شخص کے لواحقین نے احتجاج شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس نے مہران ٹاؤن میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو جھوٹا نکلا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکو نہیں بلکہ شہری کو گولی مار کر جاں بحق کیا، جعلی مقابلے میں ملوث اینٹی اسٹریٹ سیل کے چار اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہران ٹاؤن کی عوام بڑی تعداد میں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کے باہر جمع ہوگئی ہے تاہم اہلکاروں نے تھانے کے دروازے بند کرکے تمام افراد کو آمد و رفت سے روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جاں بحق شخص کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے احتجاج شروع کردیا۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پولیس نے شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایک ملزم کو ہلاک اور ایک کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

پولیس نے اپنے مؤقف میں کہا تھا کہ ڈکیت عوام سے لوٹ مار کر رہے تھے جیسے ہی ملزمان نے پولیس کو دیکھا تو فائرنگ کردی۔

The post کورنگی میں ڈاکو مارنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، پولیس نے شہری کو گولی مار دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3IV8vXX

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();