پرانے کرنسی نوٹوں کی تاریخ میں‌ توسیع سمیت دیگر اہم معاملات پر کابینہ کا اجلاس طلب - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 12 December 2021

پرانے کرنسی نوٹوں کی تاریخ میں‌ توسیع سمیت دیگر اہم معاملات پر کابینہ کا اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 14 دسمبر کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں پرانے کرنسی نوٹوں کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا، جس میں 35 نکاتی ایجنڈے پر غور جبکہ کچھ کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پاکستان اور تاجکستان کے بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری، قازقستان کی سیکٹ ایئرلائن کے ڈیزگنیشن کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں افغان شہریوں کےدوسرے ملک جانےکیلئےسرزمین کے استعمال کی اجازت، شوگر انڈسٹری ریفارم کمیٹی کی رپورٹ، افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی بھی شامل ہے، جس پر غور کیا جائے گا جبکہ  بین الاقوامی این جی اوزکی ویزا پالیسی اسٹریم لائن کرنے اور افغانستان میں عالمی فلاحی اداروں کے کاموں کےمیکنزم کی منظوری دےجائے گی۔

پاکستان،عراق ایئرسروسز معاہدےمیں کوڈ شیئرنگ ،  پرانےکرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی جائے گی جبکہ چینی کمپنی کے 33 فیصد آپریٹرشپ پی پی ایل کو منتقل کرنے کی منظوری بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں اوگرا کی سالانہ رپورٹ2019-20 کابینہ اجلاس میں پیش کی جائےگی  جبکہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور ادارہ جاتی اصلاحات، توانائی اجلاسوں کےفیصلوں کو توثیق دیے جانے کا امکان ہے۔

The post پرانے کرنسی نوٹوں کی تاریخ میں‌ توسیع سمیت دیگر اہم معاملات پر کابینہ کا اجلاس طلب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yxCsZr

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();