متحدہ عرب امارات کے معروف تاجر ماجد الفطیم انتقال کرگئے - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 17 December 2021

متحدہ عرب امارات کے معروف تاجر ماجد الفطیم انتقال کرگئے

دبئی: متحدہ عرب امارات کے معروف تاجر ماجد الفطیم 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماجد الفطیم نے 26 برس قبل سنہ 1992 میں ایم اے ایف گروپ کی بنیاد رکھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں اپنا نام بنایا۔

ایم اے ایف نے مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی افریقی ممالک میں شاپنگ مالز کا جال بھی بچھایا۔

ماجد الفطیم کا انتقال جمعے کے روز  ہوا، وہ طویل العمری کی وجہ سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ماجد الفطیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے متحدہ عرب امارات کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ماجد الفطیم نے ہمیں دوبارہ سے ایک قوم بنایا اور معاشی طور پر مستحکم کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا تھا۔

برطانیہ کے اقتصادی جریدے فوربز  کی شائع کردہ عرب کاروباری شخصیات کی فہرست میں ماجد الفطیم 3.6 ارب ڈالرز اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Majid Al Futtaim (@majidalfuttaim)

دبئی کے حکمران نے الفطیم گروپ کے  اگلے پانچ سالوں میں 3,000 اماراتیوں کی خدمات حاصل کرنے کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا، جس کا اعلان رواں سال کیا گیا ہے۔

The post متحدہ عرب امارات کے معروف تاجر ماجد الفطیم انتقال کرگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3q9issb

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();