افریقی جنگل میں شیروں کے ساتھ رہنے والی خاتون؟ ویڈیو وائرل - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 13 January 2022

افریقی جنگل میں شیروں کے ساتھ رہنے والی خاتون؟ ویڈیو وائرل

جانوروں کے شوقین کئی افراد اپنے گھروں میں شیر پالتے ہیں اور ان کی تربیت اس انداز سے کی جاتی ہے کہ وہ انسان دوست ہوجاتے ہیں اس طرح ایسے شیروں میں حملے کی عادت پیدا نہیں ہوتی۔

اگر ہم آپ کو یہ بتائیں کہ کوئی شخص جنگل میں شیروں کے ساتھ رہتا ہے تو یقیناً آپ چونک اٹھیں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے، ذہن میں یہ خیالات بھی آرہے ہوں گے کہ شیر تو اسے چیر پھاڑ کر کھا جائیں گے لیکن ٹھہرے آپ یہاں غلط بھی ہوسکتے ہیں کیوں کہ جو ویڈیو دیکھنے جارہے ہیں وہ آپ کے لیے بھی حیران کن ہوگا۔

جی ہاں، سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر جنگل میں شیروں کے ساتھ رہتے ہوئے دیکھا گیا ہے تاہم بعض صارفین کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو فیک ہے۔

سماجی رابطے کی فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سفاری گیلری نامی پروفائل سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں افریقہ کے جنگل میں خاتون کو شیروں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ خاتون کو ایک شیر کی دم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے بھی دیکھا گیا۔ ویڈیو کے حوالے سے مکمل معلومات میسر نہیں ہیں اس لیے مناظر دیکھ کر آپ خوو ویڈیو کی حقیقت کا فیصلہ کریں۔

The post افریقی جنگل میں شیروں کے ساتھ رہنے والی خاتون؟ ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nkSdOM

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();