جونی ڈیپ کے مداحوں کی تعداد میں 10ملین سے زائد کا اضافہ - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 14 May 2022

جونی ڈیپ کے مداحوں کی تعداد میں 10ملین سے زائد کا اضافہ


ہالی ووڈ سپر اسٹار جونی ڈیپ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں امبر ہرڈ سے علیحدگی کے کیس کے بعد ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار جونی ڈیپ کی سوشل میڈیا پر فین فالوونگ پہلے ہی بہت زیادہ تھی تاہم امبر ہیئرڈ سے علیحدگی کے کیس کے بعد جونی ڈیپ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں بہت بڑا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب جونی ڈیپ نے اپریل 2020میں انسٹاگرام پر اکانٹ بنایا تو بہت جلد ہی ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی اور جب جونی ڈیپ کا امبر ہرڈ سے طلاق کا کیس شروع ہوا تو اس وقت تک ان کے فالوورز کی تعداد 5.9ملین تک پہنچ چکی تھی لیکن طلاق کا کیس شروع ہونے کے بعد صرف ایک سال کے عرصے کے دوران ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں 10ملین سے زائد کا اضافہ ہوا۔

رواں برس مئی میں جہاں امبر ہرڈ کے انسٹاگرام کی تعداد 4.5ملین تک پہنچی تو وہیں جونی ڈیپ کے فالوورز کی تعداد 17ملین کے قریب پہنچ گئی۔

جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے ہتک عزت کے مقدمے کی عدالتی کارروائی پیر 16 مئی کو ہوگی جس میں اداکارہ ایلن بارکن اور امبر ہرڈ کی بہن وٹنی ہنریکوز عدالت میں گواہی دیں گی۔

جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے ہتک عزت کے کیس میں کب کیا ہوا؟

رپورٹ کے مطابق ایلن بارکن اداکار جونی ڈیپ کے ساتھ تعلقات میں تھیں وہ ویڈیو لنک کے ذریعے امبر ہرڈ کے لیے گواہ کے طور پر عدالت میں گواہی دینگی جبکہ امبر ہرڈ کی بہن وٹنی کو ذاتی طور پر عدالت میں بلایا جائے گا۔

ہنریکوز اور بارکن دونوں اس سے قبل برطانوی ٹیبلائڈ دی سن کے خلاف بھی امبر ہرڈ کی جانب سے گواہی دے چکی ہیں ۔

دریں اثنا جونی ڈیپ بھی ایک بار پھر عدالت میں پیش ہوکر امبر ہرڈ کی قانونی ٹیم کے جرح کا سامنا کریںگے۔

گزشتہ روز ایک رپورٹ سامنے آئی جس کے مطابق قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کے مقدمے میں امبر ہرڈ کے خلاف جونی ڈیپ کی جیت کا امکان مشکل ہے۔

قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ گواہوں اور شواہد کے علاوہ عدالت میں جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے تاثرات بھی فیصلے میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/h1wYazR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();