شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کافوجی چوکی پرحملہ،2جوان شہید - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 23 May 2022

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کافوجی چوکی پرحملہ،2جوان شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گرد حملے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 20 سالہ سپاہی ظہور خان اور 23 سالہ سپاہی رحیم گل نے بہادری سے مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی ظہور خان کا تعلق لوئر دیر جبکہ رحیم گل کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

جاری بیان کے مطابق میر علی میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/NsY2P7v
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();