دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری، قیمت میں اضافے کا اعلان - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 24 May 2022

دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری، قیمت میں اضافے کا اعلان

کراچی میں ڈیری فارمرز نے از خود دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد قیمت 160 روپے ہوگئی۔

ترجمان ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق شہر قائد میں 10 روپے فی لیٹر اضافے سے دودھ کی نئی قیمت کا اطلاق 26 مئی سے ہوگا، جس کے بعد نرخ 160 روپے فی لیٹر ہو جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے نئی قیمت کا تعین کیا۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے رہنماء شاکر عمر گجر کے مطابق ملک میں مہنگائی کی وجہ سے دودھ کی پیداوار کا خرچہ بڑھ گیا ہے، چارہ، ونڈا اور بھوسا ڈیری فارمرز کی پہنچ سے دور جارہا ہے۔

دودھ کی قیمت میں اضافے کے اعلان پر کمشنر کراچی کی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ سابق کمشنر کراچی اقبال میمن کی زیرصدارت دسمبر 2021ء کو اجلاس میں دودھ کی قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت کے تعین کے باوجود دودھ فروش 140 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کررہے تھے تاہم مارچ میں ایک بار پھر قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے نرخ 150 روپے فی لیٹر مقرر کردیئے گئے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/93nIw6p
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();