پشاور: خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔
صوبے کے پہاڑی علاقوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں ہوں گی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی تھی جس میں وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی پرائمری کلاسز کی بندش کی توثیق کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کا دورانیہ بھی کم کر دیا گیا ہے، چھٹی جماعت سے آگے کی کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 11بجے تک ہوگی۔
وفاق کےتعلیمی اداروں میں یکم جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے۔
اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کےسبب نئی پالیسی جاری کردی ، جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسری سے 5 ویں جماعت تک کو چھٹیاں دیدی گئیں۔
پالیسی کے مطابق 5 ویں اور 8 ویں کے بورڈ امتحانات کا وقت صبح 8 سے 11 بجے تک کردیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PJyBvCh
No comments:
Post a Comment