مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے برعکس خیبرپختونخوا حکومت نے کل عیدالفطر منانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہے لہذا خیبر پختونخوا حکومت نے کل عید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور میں مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری کمیٹی نے کل عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے۔
اس سے قبل چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام زونل کمیٹیوں کے ساتھ ہمارا رابطہ رہا، ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عید الفطر بروز منگل 3 مئی کو ہوگی۔
from SAMAA https://ift.tt/nIDW8kX
via IFTTT
No comments:
Post a Comment