کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔
آتشزدگی کا واقعہ ہفتہ 28 مئی کو اعلی الصبح پیش آیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کا عملہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق آگ سائٹ ایریا میں منگھوپیر روڈ پر واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی۔ فائر بريگيڈ محکمے کی 9 گاڑياں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، موصول ہونے والی آخری اطلاعات تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
آگ بجھانے کے لیے ايک اسنارکل بھی موقع پر موجود ہے، جب کہ مزيد گاڑياں بھی روانہ کردی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت کوئی شخص فیکٹری کے اندر موجود نہیں تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/7hXHzCL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment