بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم دی آرچیز کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیٹ فلکس پر جاری کردہ فلم ’دی آرچیز‘ میں سہانا خان کےعلاوہ خوشی کپور اور اگاسٹیا نندا نے بھی اداکاری کےجوہر دکھائے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں میہر اہوجہ، ڈوٹ، یوراج مینڈا اور ویڈانگ رائنہ بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی کہانی معروف آرچیز کامکس سے ماخوذ ہے۔
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) May 14, 2022
شاہ رخ خان نے بھی اپنی بیٹی کو اداکاری کے حوالے سے نصیحت کی ہے۔
کنگ خان نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ 25 پیسہ روزانہ میں آرچیز ڈائجسٹ کرائے پر خرید کر پڑھتے تھے اور اب زویا اختر کی فلم سازی میں بڑی اسکرین پر یہ فلم دیکھنا غیرمعمولی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں کام کرنے والے تمام نوجوان اداکاروں کو مستقبل میں اس خوبصورت پیشے کےلیے نیک تمنائیں ہیں۔
From renting the Archie’s Digest for 25 paise per day from book rental stores to see Zoya Akhtar make this come alive on screen….is just incredible. Wishing all the little ones the best as they take their first little steps into the most beautiful of professions. pic.twitter.com/uiKsLgGrP9
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) May 14, 2022
شاہ رخ خان یہ بھی کہا کہ سہانا تم کبھی بھی پریفکیٹ نہیں ہونگی مگر تم کو خود پر یقین رکھنا ہوگا،تم کو مبارک بادیں وصول نہیں کرنی ہیں بلکہ جو تاثرتم اسکرین پر چھوڑوں گی وہ تمہاری اصل کام ہوگا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/E4eMHg5
No comments:
Post a Comment