پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اہم رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز اور سرگرم کارکنوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ کيا گيا ہے۔
لانگ مارچ کے پیش نظر رہنماوں کے علاوہ کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کرنے کے لیے سرگرم کارکنوں اور رہنماوں کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطبق انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے 350 افراد پر مشتمل فہرستیں پولیس اور انتظامیہ کو فراہم کردی گٸیں۔ مذکورہ افرد کی گرفتاری کےلیے آج اپریشن متوقع ہے۔
دوسری جانب ممکنہ گرفتاریوں کے پیش نظر تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سرگرم کارکن گرفتاریوں سے بچنے کےلیے نامعلوم مقام پرمنتقل ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت کیخلاف محاذ آرائی سے سختی سے نمٹنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں گرفتار کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اتحادی جماعتوں کی جانب سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے کسی غیرآئینی مطالبے کو قبول نہیں کیاجائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/OdxeYfD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment