امریکی ریاست فلوریڈا جانے والی پرواز فرنٹیئر ایئرلائن میں گزشتہ دنوں خاتون نے بچی کو جنم دیا جس کا نام اب انہوں نے ’اسکائے‘ یعنی آسمان رکھا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچی کو جنم دینے کا واقعہ ڈینور سے آرلینڈو شہر جانے والی پرواز میں پیش آیا تھا۔
حاملہ خاتون کو تکلیف میں دیکھ کر فلائٹ اٹینڈنٹ نے خاتون کو مدد فراہم کی جس کے بعد خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا۔
رپورٹ کے مطابق بچی کی پیدائش کے بعد ماں اور بچی کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ائیر لائن کو منزل سے قبل ہی نزدیکی ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔
بعد ازاں ائیر لائن کے سوشل میڈیا پیج پر بھی واقعے کی تصدیق کی گئی۔
ائیر لائن حکام کے مطابق چونکہ بچی کی پیدائش دوران پرواز ہوئی تو اس مناسبت سے اس کی والدہ نے بچی کا نام اسکائے رکھا۔
ایئرلائن کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے ایئرلائن کے ٹیم ورک کی تعریف کی اور خاتون کو نومولود بچی کی پیدائش پر مبارک باد بھی دی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tj6SJ9B
No comments:
Post a Comment