افسران کےتبادلوں کےخلاف درخواست لاہورہائیکورٹ میں سماعت کیلئےمنظور - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 22 May 2022

افسران کےتبادلوں کےخلاف درخواست لاہورہائیکورٹ میں سماعت کیلئےمنظور

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے افسران کے تبادلوں کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اس درخواست کو بھی اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ سنا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے افسران کے تبادلوں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ درخواست میں آپ کی استدعا کیا ہے؟۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وزیراعلی غیر قانونی طور پر ٹرانسفر پوسٹنگ کررہے ہیں۔

چیف جسٹس کے وکیل نے بتایا کہ اس سے متعلق درخواست پہلے ہی عدالت میں آچکی ہے اور وہ متاثرہ فریق نے دائر کی ہے،اب سارے پاکستان نے تو ایک ہی ایشو پر درخواست دائر نہیں کرنی۔

چیف جسٹس کو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے بتایا کہ میرا کیس دیگر درخواست گزاروں سے مختلف ہے،میں نے پہلے چیف سیکرٹری کو لکھا مگر انہوں نے ایکشن نہیں لیا اور پھر اس عدالت کے پاس آیا ہوں۔

وکیل نے مزید کہا کہ صوبے میں کوئی کابینہ نہیں اور حکومت مکمل ہی نہیں ہے،ٹرانسفر اور پوسٹنگ نہیں ہوسکتی ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ صوبے میں وزیراعلیٰ تو ہیں،پی ٹی آئی ، ن لیگ،پیپلز پارٹی کے دور نکال کر دیکھ لیں،سارے مرضی کے ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کرتے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اس درخواست کو بھی اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ سنا جائے گا۔

عدالت نے سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/h1cGVF4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();