”جیش بھائی زوردار“ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 22 May 2022

”جیش بھائی زوردار“ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ”جیش بھائی زوردار“ نے فلاپ کے خدشے کے برعکس باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔

”جیش بھائی زوردار“ میں رنویر سنگھ کی موجودگی کی وجہ سے فلم نے محض پانچ دنوں کے دوران 15 کروڑ کا بزنس کرلیا۔ فلم 13 مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کی گئی تھی۔

ابتدا میں فلم نے صرف 3 کروڑ روپے کمائے جبکہ اگلے دن اس میں ایک کروڑ کا اضافہ دیکھا گیا تاہم کل اس نے اچانک 12 کروڑ روپے کا کاروبار کر کے ناقدین اور ماہرین کو حیران کر دیا۔

تجارتی ماہر ترن آدرش ”جیش بھائی زوردار“ کے فلاپ ہونے کی توقع کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کا ٹریلر پہلا تاثر ہوتا ہے جس سے ناظرین فلم سے امیدیں لگاتے ہیں، فلمسازوں نے ٹریلر میں فلم کی پوری کہانی بیان کر دی، فلم میں زوردار کا تصور ہے لیکن اس کی تحریر اتنی ہی کمزور ہے۔

تجارتی تجزیہ کار اتل موہن کا کہنا ہے کہ اسکرپٹ میں بہت سی خامیاں ہیں، پوسٹر سے بظاہر بہت مزیدار فلم لگ رہی ہے لیکن ٹریلر بہت کمزور ہے اور اس میں موضوع بھی پرانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کے پاس ”جیش بھائی زوردار“ جیسا ٹائٹل ہو تو آپ کو ایک متحرک کردار کی ضرورت ہوتی ہے، ٹائٹل میں زوردار ہے لیکن ہیرو دیکھنے میں اتنا زوردار نظر نہیں آتا۔

فلم میں رنویر سنگھ نے جیش بھائی کا کردار نبھایا ہے جو پدرانہ نظام سے لڑتا ہے۔ اداکارہ شالنی پانڈے نے فلم میں مرکزی خاتون کا کردار ادا کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/s0xFYZj

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();