صحافی ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت منظور - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 21 May 2022

صحافی ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد‎ ‎ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر ‎صحافی ارشد‎ ‎شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے حفاظتی ضمانت پیر تک منظور کرتے ہوئے صحافی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے، تب تک پولیس ارشد شریف کو گرفتار نہیں کر سکے گی۔

قبل ازیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی ارشد شریف کی درخواست آج رات ساڑھے گیارہ بجے سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔

چیف جسٹس نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی تھی کہ وہ ارشد شریف کی حاضری میں معاونت کریں۔

صحافی ارشد شریف کے خلاف حیدر آباد میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ ریاستی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ طیب حسین نامی نوجوان نے گزشتہ روزمقدمہ درج کرایا ہے۔

دوسری جانب کراچی: اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی صابر شاکر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ صابر شاکر پر میرپور خاص میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

صابر شاکر پر مہران پولیس اسٹیشن میرپور خاص میں مقدمہ درج ہوا۔ اداروں کے خلاف بیان دینے پر صابر شاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ محمود حسن نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دفعہ 153، 505 اور 131 شامل کی گئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TWrifQl

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();