کراچی دھماکا: نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ درج - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 13 May 2022

کراچی دھماکا: نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی کے علاقے صدر میں گزشتہ روز ہونیوالے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کرلیا گیا۔

جمعرات کی رات کراچی میں صدر کے علاقے لکی اسٹار کے قریب سائیکل میں نصب بم کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید جانیے: کراچی، صدر میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 11افراد زخمی

صدر بم دھماکے کا مقدمہ تقریباً 24 گھنٹے بعد ایس ایچ او پریڈی کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، جس میں ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی دھماکے کا مقدمہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کیا گیا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/FPbxLmh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();