فیکٹ چیک: مظاہرین نے راجا پکسے کے بیٹے کی لگژری گاڑیاں جلا ڈالی؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 13 May 2022

فیکٹ چیک: مظاہرین نے راجا پکسے کے بیٹے کی لگژری گاڑیاں جلا ڈالی؟

سری لنکا میں عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلی تو وزیراعظم راجا پکسے استعفیٰ دے کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے اور ان کی جگہ چھ بار وزیراعظم رہنے والے رانیل وکرم سنگھ دوبارہ منصب پر فائز ہوگئے۔

سری لنکن کے موجودہ حالات پر متعدد ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنیں جس میں کچھ ویڈیوز ایسی بھی تھیں جو کسی اور واقعے کی تھیں جسے سابق سری لنکن وزیراعظم راجا پکسے کے بیٹے سے جوڑا گیا۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لگژری گاڑیوں کو آگ لگائی جارہی ہے لیکن وہ گاڑیاں راجا پکسے کے بیٹے کی نہیں تھیں۔

سری لنکن میڈیا فیکٹ چیک کے ساتھ مذکورہ ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کا نام شیئر کیا اور بتایا کہ اس ویڈٰو کو اب تک دس ہزار سے زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا اور 16 ہزار کے لگ بھگ لائکس ملے لیکن یہ ویڈیو جعلی ہے۔

علاوہ ازیں اسی طرح کی ویڈیوز واٹس ایپ پر بھی موصول ہوئیں جس میں اس کی حقیقت کی جانچ کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسی ویڈیو کو نجی میسجنگ ایپس میں بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔

بعدازاں ویڈیو کی حقیقت سامنے آئی اور مذکورہ لگژری گاڑیاں جلانے کی ویڈیو سری لنکا کے مری گاما روڈ ایونرا گارڈن کی ہے جس میں گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی اور تمام گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی تھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Z5rvNsc

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();