شرمین عبید چنائے کا ’مس مارویل‘ سیریز پاکستان لانے کااعلان - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 3 May 2022

شرمین عبید چنائے کا ’مس مارویل‘ سیریز پاکستان لانے کااعلان

ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شرمین عبید چنائے نے مس مارویل پاکستان لانے کا اعلان کردیا۔ مارویل اسٹوڈیوز کی اوریجنل سیریز خصوصی طور پر ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد مارویل سنیمیٹک یونیورس میں پہلی پاکستانی مارویل سپر ہیرو کمالا خان کو متعارف کرائے جانے کا جشن منانا ہے۔ یہ کردار پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی ادا کررہی ہیں۔

شرمین نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ڈزنی پہلی پاکستانی سپر ہیرو کی سیریز خصوصی طور پر پاکستانی سنیما گھروں میں لارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ پاکستان کیلئے عید کا تحفہ شیئر کرتے ہوئے کافی پرجوش ہوں، ہم مس مارویل کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں لارہے ہیں۔

شرمین کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا ہے کہ دی والٹ ڈزنی کمپنی اور مارویل اسٹوڈیوز نے اعلان کیا ہے کہ مارویل اسٹوڈیوز کی اوریجنل سیریز مس مارویل ان کے لائسنسی ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے ذریعے خصوصی طور پر پاکستان کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

فلمساز نے چھ اقساط پر مبنی اسکریننگ کا خصوصی شیڈول بھی شائقین کے ساتھ شیئر کیا ہے، جس کے مطابق پہلی اور دوسری قسط ڈیبیو 16 جون، تیسری اور چوتھی قسط کا ڈیبیو 30 جون جبکہ 5ویں اور چھٹی قسط کا ڈیبیو 14 جولائی کو ہوگا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ڈزنی پلس نے اپنے ملک میں بھی اسے لانچ نہیں کیا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/S7UDWuP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();