ملک بھر میں میٹھی عید کے دوسرے دن بھی خوشیاں بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں میل ملاقاتیں کی جارہی ہیں تو کہیں بچہ پارٹی موج مستیوں میں مصروف ہے۔
کراچی اور لاہور والے عیدی اڑانے چڑیا گھر جاپہنچے تو دوسری پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسے تو شہری خوشیوں کو دوبالا کرنے گھروں سے نکل پڑے ۔ مری میں شہری بھیگے موسم میں چئیرلفٹ کی سیر کیلیے امڈ آئے۔
عيد کی چھٹيوں کے دوران موسم کا مزہ لينے کے لیے کراچی میں شہريوں کی بڑی تعداد نے ساحل کا رخ کيا۔ کیا بچے، کیا بڑے ہر ایک نےعيد کی چھٹيوں اور موسم کو خوب انجوائے کیا۔ کوئی لہروں سے لطف اندوز ہوتا رہا تو کسی نے اونٹ اور گھوڑے کی سواری کرکے مزے لئے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں بارش سے موسم سہانا ہوا تو شہریوں کیلئے گھروں میں بیٹھنا مشکل ہوگیا۔ سير سپاٹے کيلئے جوق در جوق نکل پڑے۔ مری جانے والی شاہرہ اور دیگر سڑکوں پر ایسا رش ہوا کہ گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں۔
پہلا روز عید ملنے اور فیملیز کے ہمراہ دعوتوں میں گزرا تو دوسرے دن لاہوریوں نے فیملیز کے ہمراہ پارکوں اور پکنک پوائنٹس کا رخ کیا ، واٹر پارک میں کچھ نے تیراکی تو بعض سلائیڈز سے محظوظ ہوتے دکھائی دیے۔ فیملیز ٹھنڈے پانی میں ڈبکیوں کے ساتھ مزیدارکھابوں کا بھی لطف اٹھارہے ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا سردریاب عید میلہ 3 سال بعد دریائے کابل کے کنارے سج گیا جہاں طرح طرح کے جھولے، کشتی کی سیر اور لذیذ کھانے عید کی خوشیاں دوبالا کررہے ہیں۔
میلے میں جہاں ایک طرف بچے عید پر جھولوں کے مزے لینے میں مصروف ہیں وہاں گھڑ سواری اور کشتی کی سیر بھی سب کی پسند ہے مگر دریا کنارے مچھلی کھانے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے۔
ملک بھر کی طرح سوات میں بھی لوگ عید کا دوسرا دن تفریحی مقامات پرگزار رہے ہیں۔ دریائے سوات کے یخ پانی میں بچے بڑے کشتی کی سیر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/lfDx4G7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment