راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں بدھ کو ہونے والے امتحانات ملتوی - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 24 May 2022

راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں بدھ کو ہونے والے امتحانات ملتوی

تحریک انصاف لانگ مارچ کے پیش نظر راستوں کے بندش کے باعث جڑواں شہروں میں او اور اے لیول جبکہ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

برٹس کونسل نے راولپنڈی واسلام آباد میں بدھ 25 مئی کو ہونے والے کیمبرج آئی جی سی ایس ای بزنس اسٹڈیز اور اولیول بزنس اسٹڈیز کے پرچے منسوخ کردیئے۔

او اور اے لیول اے ایس لیول لاء اور سائیکالوجی، کیمبرج آئی جی سی ایس ای ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی اور اے لیول میتھ کا پرچہ بھی منسوخ کردیا گیا۔

برٹش کونسل کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں کل ہونے والا امتحان معمول کے مطابق ہوگا جبکہ 26 مئی اور بعد کے امتحانی پرچے بھی شیڈول کے مطابق ہونگے۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بدھ 25مئی کو ہونیوالے امتحانات ملتوی کردیے، ترجمان کے مطابق ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/0dDaO4U
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();