وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کو کسی صورت ریڈزون میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ میں خیبرپختونخوا اور گلگت بلستان پولیس بھی شامل ہے، وزارت داخلہ کو دونوں جانب سے پولیس فورس کے آمنے سامنے آنے کا خدشہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مارچ میں شامل پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں میں فاصلہ یقینی بنایاجائے، پولیس فورس کو آپس میں قریب نہ ہونے دیاجائے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے لانگ مارچ ڈی چوک نہ آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوکسی صورت ریڈزون میں داخل نہ ہونے دیاجائے۔
دوسری جانب اسلام آباد ریڈ زون میں موجود تحریک انصاف کے کارکنان کو نکالنے کےلیے قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن کی تیاری کررہے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے انٹری پوائنٹس پرتعينات نفری کو ریڈزون ایریا میں واپس بلالی جبکہ ریڈزون کے اندر رینجرز تعینات کردی گئی اور بیک اپ پررکھی گئی فورس کو بھی بلالیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو آنے کی ہرگز اجازت نہیں،اگر کسی نے ریڈ زون کے قریب آنے کی کوشش کی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/TnH1A4U
via IFTTT
No comments:
Post a Comment