دانیہ شاہ نے کب کتنے پیسے لیے؟ عامر لیاقت نے بتادیا - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 7 May 2022

دانیہ شاہ نے کب کتنے پیسے لیے؟ عامر لیاقت نے بتادیا

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کا بھی ڈراپ سین ہوگیا، دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائرکرتے ہوئے عامر لیاقت پر کئی الزامات لگائے تاہم اب عامر لیاقت نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر 11کروڑ حق مہر کی حقیقت بتادی ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر نکاح نامے کی تصویر سمیت کئی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہوئے اپنی تیسری اہلیہ کے الزامات کو مسترد کردیا ، سوشل میڈیا پر تفصیلی پوسٹ میں انہوں نے دعوی کیا کہ دانیہ شادی کے 15 دن بعد بہاولپور گئیں اور 15 دن بعد واپس آئیں اور آنے کے بعد تین دن گزرے کہ یہ دوبارہ بہاولپور چلی گئیں 15 دن بعد واپس آئیں اور اس دوران میرے بس ایک سوال پر کہ کراچی میں تو 24 گھنٹے آپ کا موبائل آن رہتا تھا لیکن اس بار رات سے صبح تک مسلسل بند رہا کیا بات تھی ؟ انہوں نے پہلے بہانے بنائے اور پھر قبول کیا کہ بند کردیتی تھی میں چپ رہا لیکن تشویش میں تھا۔

انہوں نے اپنی تحریر میں لکھا کہ چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کو ماہانہ 2 لاکھ روپے بھجواتارہا جبکہ 1 لاکھ روپے ان کو جیب خرچ دیتا رہا اور یہ خاتون خود گاڑی ڈرائیو کر کے 12 بجے دوپہر میں پارلر تیار ہونے جاتی تھیں لیکن واپسی رات 9 بجے سے پہلے ممکن نہ تھی اور واپسی میں قیمتی کپڑے اور جوتے اور میک اپ وغیرہ سے لدی آتی تھیں اور 11 بجے کمرے میں سوجاتیں تھیں ۔

عامر لیاقت نے بتایا کہ یہ اسلام آباد سے بہاولپور گئیں بہن کے ہاں ولادت متوقع تھی تو اسپتال کے اخراجات بچے کے قیمتی سامان اور بہن اور بہنوئی کے لیے خرچے کی مد میں 5 لاکھ روپے الگ سے 8 لاکھ سود اتارنے کے احسان کی مد میں اور اپنے ذاتی اخرجات میں کرائے کی گاڑی بھی شامل تھی ساتھ ہی نقد 15 لاکھ روپے لے گئیں جبکہ آتے ہوئے مجھ سے ہیرے کی انگوٹھی اورسیٹ کی فرمائش کی جس پر میں نے کہا صرف دس لاکھ روہے ہیں تو انہوں نے جیولرز سے 22 مارچ کوُ ۹ لاکھ روپے کی انگوٹھی خریدی یہاں 4 دن رکنے کے بعد بیچاری بھوکی پیاسی کرولا گاڑی کرایے پہ لے کربہاولپور روانہ ہوگئیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان گزر گیا عید گزر گئی اور یہ نہ آئیں میں اسی وجہ سے ڈپریشن میں اسپتال داخل ہوا ور یہ 5 یا 6 دن بعد میرے لیے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر فون کرتیں اور ایسے پیار بھرے میسیجز کرتیں کہ بھول گئیں، بہرحال تین چاردن بعد جب بھی فون آتا تو بہن کے نومولود بچے کی حالات بگڑ گئی پیسے؟ ابو اسپتال میں ایڈمٹ ہو گئے پیسے؟ بہن کے گھر میں تنگی ہے پیسے؟ میں پوچھتا رہتا صرف دل کو بہلانے کے لیے کہ واپسی کب مگر صرف ہیسے مانگنے کے سوا کچھ نہیں اس دوران لودھراں کی معروف وڈیرنی کے کچھ افراد نے جو ان کے سید ہونے کے دعوے سے سخت نالاں تھے انہوں نے یہ خوفناک آڈیو نوٹس بھیجے جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا اور ایک دن بعد تنسیخ نکاح کا دعوی ازدواجی حقوق کی ادائیگی نہ کیے جانے کے باوجود آگیا۔

 مزید پڑھیے : دانیاشاہ نے عامرلیاقت سے خلع کی درخواست دائر کردی

عامر لیاقت نے جہیز کے دعوی پر کہا کہ مجھ پر الزام کہ میں نے ان سے 20 لاکھ کا جہیز لیا، اگر 20 لاکھ کا جہیز دینے کی استطاعت تھی تو ہر ماہ 2 لاکھ روپے بینک ریکارڈ کے ساتھ عامر گھر کا بیٹا بن کر ان کی والدہ کو گھر چلانے کے لیے کیوں دیتا تھا؟ 8 لاکھ کا سود کا قرض مجھ سے لے کر کیوں اُتارا؟ ایک ماہ قبل بڑی بیٹی کے ہاں بچی پیدا ہوئی جو تشویش ناک حالت میں اسپتال میں رہی 5 لاکھ روپے کیوں لیے؟ پہلا رمضان اور پہلی عید اہلیہ نے مجھے چھوڑ کر بہاولپور میں منائی اور پورے مہینے مختلف اخرجات اور دعوتوں کی مد میں 19 لاکھ روپے لیے اور جب تشدد کرتا تھا، شراپ پیتا تھا نشہ کرتا تھا تو کس وجہ سے وہ ظالم آپ کو مسلسل آن لائن ٹرانسفر کیے جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے آج بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کردیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شادی کے چار ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، عامر لیاقت نشہ کرکے آئے روز تشدد کرتے تھے، عامر لیاقت حسین جیسے دکھتے ہیں ویسا بالکل نہیں۔

درخواست میں دوران مقدمہ اور آئندہ بھی ایک لاکھ روپے ماہانہ نان نفقہ، ایک عدد کوٹی مالیت 11 کروڑ روپے (واقع خداداد کالونی کراچی، نقد رقم مبلغ ڈھائی لاکھ روپے، ایک عدد ٹیوٹا جی ایل آئی ماڈل 2022ء مالیت تقریباً 45 لاکھ روپے، تین تولہ سونا زیورات طلائی مالیت 4 لاکھ روپے جبکہ کل حق مہر 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دانیہ شاہ نے درخواست میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم آئس اور دیگر نشے کرتا ہے جبکہ مدعیہ کو فحاشی پر بھی مجبور کرتا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/CPdn2jl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();