ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کی ‘ہینڈ آف گاڈ والی تی شرت 9.3 ملین ڈالرز میں نیلام ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیاگو میراڈونا نے نیلام ہونے والی شرٹ 1986 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف پہنی تھی جس میں انہوں نے دو یادگار گول اسکور کیے تھے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ میں متنازع گول کو ہینڈ آف گاڈ کےنام سے یاد کیا جاتا ہے۔
اُس میچ میں میراڈونا کی پہنی شرٹ نیلام کی گئی جو ریکارڈ تقریباً 71 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت ہوئی ، یہ رقم پاکستانی روپے میں تقریباً ایک ارب 62 کروڑسے زیادہ بنتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ کسی بھی کھیل کے میچ کے دوران پہنی گئی شرٹ کے لیے ادا کی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس شرٹ کو خریدنے والے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم یہ اطلاعات ہیں کہ اس کا تعلق مشرق وسطیٰ سے ہے۔
ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر کی شرٹ کو انگلینڈ کے سابق مڈ فیلڈر اسٹیو ہوگ نے نیلامی کے لیے پیش کیا،انہوں نے یہ شرٹ میراڈونا سے کوارٹر فائنل کے آخر میں تبدیل کی تھی ۔
واضح رہے کہ دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا 25نومبر 2020 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/E5zho72
No comments:
Post a Comment