عراق نے اسرائیل سے تعلقات کی بات کرنا جرم قرار دیدیا - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 26 May 2022

عراق نے اسرائیل سے تعلقات کی بات کرنا جرم قرار دیدیا

عراقی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی نمائندگان کی کونسل نے آج قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر پابندی کے مسودے کی قرارداد کی منظوری دے دی۔

کونسل آف ریپریزنٹیٹوز کے میڈیا آفس نے کہا کہ اسمبلی نے اسرائیلی قبضے کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو جرم قرار دیتے ہوئے ایک بل منظور کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے کے مطابق یہ بل بغداد میں ایک عام اجلاس کے دوران متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

بل منظوری کے بعد اب عراق میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی بات کرنا ایک جرم ہے قانون کے مطابق کوئی سرکاری عہدیدار، رکن پارلیمنٹ، تاجر یا عام شہری اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/itfX2oz

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();