کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں موٹرسائیکل میں دھماکا خیزمواد نصب کیا گیا تھا موٹرسائیکل کوجائے وقوعہ کے مقام پر کھڑا کیا گیا تھا جبکہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
تحقیقاتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیوائس کے ذریعے موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکا کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ماضی میں کراچی میں ایسے ہی پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے دھماکے کیے گئے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیاں گزر ہی ہیں اتنے میں زور دار دھماکا ہوجاتا ہے۔
یاد رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 مسافر زخمی ہوگئے ہیں تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے میں بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے ۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ebAm4BK
No comments:
Post a Comment