ملک نگراں حکومت کے حوالے نہيں کرسکتے،شاہد خاقان - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 18 May 2022

ملک نگراں حکومت کے حوالے نہيں کرسکتے،شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو نگراں حکومت کے حوالے نہيں کرسکتے۔

سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دو راستے ہيں حکومت ميں رہ کر مشکل فيصلے کريں يا حکومت چھوڑکر عوام کے پاس چلے جائيں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کا فیصلہ ہے کہ مدت پوری کرنی چاہیے، ان حالات ميں ملک کو نگراں سیٹ اپ کے حوالے نہيں کيا جاسکتا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم کڑے امتحان سے گزر رہے ہيں، ملکی معيشت کيلئے مشکل فيصلے کرنے ہونگے، پیٹرولیم مصنوعات کی قيمتيں بڑھانا ہوںگی ليکن کوشش کی جائے عوام پر بوجھ نہ پڑے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قيمت ميں47روپے اضافے کی ضرورت ہے مگر موٹرسائیکل والوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینی چاہیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چيف کی تقرری نومبرميں ہی ہونی چاہيے، فوج اور حکومت کو ايک پيج پر ہونا چاہيے اور ہم ايک پيج پرہيں، حکومت کو ہر ادارے کی سپورٹ ہو تو کارنرٹرن کرسکتے ہيں، ملک کيلئے ايک پيج ہو تو معاملات حل ہوسکتے ہيں۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ممبران قانونی طور پر رکن اسمبلی ہیں، پی ٹی ائی اپنے استعفے واپس لينا چاہے تو لے سکتی ہے، حق ميں ہوں کہ صدر اور گورنر رہيں،آئينی ذمہ داری پوری کريں۔



from SAMAA https://ift.tt/f26hdbD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();