ترکی میں دلہن نے دلہا کو زمین پر پٹخ دیا، ویڈیو وائرل - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 11 May 2022

ترکی میں دلہن نے دلہا کو زمین پر پٹخ دیا، ویڈیو وائرل

شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے دلہن اور دلہا کی جانب سے مختلف تصاویر بنوائی جاتی ہیں تاکہ شادی کے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا جاسکے۔

لیکن ازدواجی زندگی کے آغاز سے قبل ہی دلہا اور دلہن دلہن کے درمیان دو دو ہاتھ آپ نے کبھی نہیں دیکھیں گے جی ہاں ترکی میں ایک شادی کی تقریب میں دلہن نے دلہا میاں کو زمین پر پٹخ دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جوڈو کراٹے ماسٹر نوبیاہتا جوڑے نےاسپورٹس ڈریس میں ہال میں انٹری دی۔

نکاح سے پہلے نمائشی میچ کے لیےخصوصی طور پر اکھاڑا سجایا گیا جس میں دلہن نے دلہا میاں کو جوڈو کے داؤ پیج لگاتے ہوئے زمین پر پٹخ دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دلہن اپنے ہمسفر کو زمین پر پٹخ رہی ہے۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LPFyH0M

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();