سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اعدادو شمار دیکھ کر بات کریں شور نہ مچائیں، باردوی سرنگوں سے کیسے نکلنا ہے میرے پاس آجائیں میں بتادوں گا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم سے باردوی سرنگیں چھوڑ جانے والے بیان کی توقع نہیں تھی، جب معیشت کو سیاست کے ساتھ کھیلا جائے تو ایسے بیانات آتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت 9 ماہ میں مالی خسارہ 2.6 ٹریلین چھوڑ کر گئی، اگر ہم حکومت میں رہتے تو رواں مالی مجموعی مالی خسارہ 4.2 ٹریلین ہوتا، یہ حکومت کہہ رہی ہے مالی خسارہ 6.4 ٹریلین تک چلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پٹرول مہنگا اور کھانے کے تیل کی قیمت دگنی تھی، اجناس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو کم ہونا ہے، اجناس کی قیمتوں میں کمی ہوگی توکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی کم ہوگا۔
سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ یہ حکومت 2.2 ٹریلین تجارتی خسارہ ہمارے ذمے لگا رہی ہے، ہم مالی خسارہ کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے تھے، میرا اس حکومت سے سوال ہے کہ 2.2 ٹریلین کا اضافی خسارہ کیوں ہونے جارہا ہے، ایسے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں کہ خسارہ اتنا زیادہ بڑھ جائے گا، ہم نے پٹرول کی قیمت کم رکھی، ریلیف کیلئے پیسوں کا حساب رکھا تھا، مفتاح اسماعیل وزارت خزانہ سے حساب کتاب چیک کرلیں۔
شوکت ترین نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اعدادوشمار دیکھ کر بات کریں شور نہ مچائیں، باردوی سرنگوں سے کیسے نکلنا ہے میرے پاس آجائیں میں بتادوں گا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت چلانی ہے تو مفتاح اسماعیل کو اختیارات دیں۔
انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت بجلی اور پٹرول سبسڈی کیلئے 400 ارب سے زیادہ رقم چھوڑ کر گئی، بجلی اور پٹرول کی سبسڈی 30 جون تک جاری رہنی چاہئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kBmxz6p
No comments:
Post a Comment