میچ کے دوران گرمی سے کرکٹر جاں بحق - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 15 May 2022

میچ کے دوران گرمی سے کرکٹر جاں بحق

کراچی: کراچی میں میچ کے دوران گرمی سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق سخت گرمی میں کرکٹ میچ کے دوران فاسٹ بولر مبینہ طور پر ہیٹ اسٹروک کے باعث جاں بحق ہوگیا ہے، کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک گراؤنڈ میں گزشتہ شب ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل جاری تھا، اس دوران مقامی بولر عمر خان نے میچ میں اوور کی آخری گیند پھینکی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی تاہم وہ اچانک پچ پر گر گئے۔

رپورٹ کے مطابق انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

ملیر کے رہائشی عمر کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نجی بنک میں ملازم 38 سالہ عمر خان کے سوگواران  میں بیوہ اور دو بچے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی میں 2 روز میں یہ دوسرا کھلاڑی ہے جو کھیل کے دوران جان کی بازی ہارچکا ہے، دو دن قبل لیاری میں ایک فٹبالر ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال کرگیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/o3lYiBZ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();