بابراعظم کی ٹی 20 انٹرنیشنل کی دوسری سنچری - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 22 September 2022

بابراعظم کی ٹی 20 انٹرنیشنل کی دوسری سنچری

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی دوسری سنچری جڑ دی، وہ مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں 5ویں نمبر پر آگئے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی، گرین شرٹس نے 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا، بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف 66 گیندوں پر ناقابل شکست 110 رنز بنائے، یہ ان کے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔

ٹی 20 کے ٹاپ بلے باز

بابراعظم مختصر دورانیے کی کرکٹ میں 2895 رنز بنا کر زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 5ویں نمبر پر آگئے۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ بھارتی اوپنر روہت شرما کے ہیں جنہوں نے 3631 رنز بنا رکھے ہیں، ان کے بعد بھارت کے ہی ویرات کوہلی 3586، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 3497 اور پال اسٹرلنگ 3011 بناچکے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/oHxcW3j
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();