شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزے شاہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے گلابی رنگ کے جوڑے کے ساتھ ہلکے ہرے رنگ کے دوپٹے کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
علیزے شاہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور مداح اپنی رائے کا آظہار بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ علیزے شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں (رومی) کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔
’تقدیر‘ کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، عینی زیدی، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی ہانیہ جاوید نے لکھی تھی
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/u9OCbyB
No comments:
Post a Comment