کراچی میں مؤذن نے مسجد میں خودکشی کرلی - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 12 October 2022

کراچی میں مؤذن نے مسجد میں خودکشی کرلی

کراچی کے علاقے گارڈن کی ایک مسجد میں مؤذن نے نماز ظہر سے قبل خودکشی کرلی۔

کراچی میں بدھ کے روز فوارہ چوک گارڈن کے علاقے کی محمدی مسجد میں مؤذن نے نماز ظہر سے قبل خودکشی کرلی، جس کی شناخت گلستان کے نام سے ہوئی ہے۔

گارڈن پولیس کے ہیڈ محرر حنیف سیال کا کہنا ہے کہ مؤذن گلستان نے اپنی زندگی کا خاتمہ چھت کے پنکھے پر رسی کا پھندا اپنے گلے میں ڈال کر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم مسجد پہنچی، جس نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال کراچی منتقل کیا، بعد ازاں میت کو تدفین کیلئے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ سٹی شبیر سیٹھار کا واقعے پر کہنا ہے کہ ظاہری شواہد سے لگتا ہے کہ مسجد کے مؤذن نے خودکشی کی ہے تاہم اس کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dNhuCf9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();