مارشل لا لگانا ہے تو لگادیں مجھے نہ ڈرائیں،عمران خان - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 31 October 2022

مارشل لا لگانا ہے تو لگادیں مجھے نہ ڈرائیں،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ خوف پھیلانے کے لیے ہمیں ہر طرح سے ڈرایا گیا، مارشل لا لگانا ہے تو لگادیں مجھے نہ ڈرائیں۔

ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف گزشتہ 6 ماہ کے دوران ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ مشرف کے مارشل لا میں یہ نہیں ہوا جو اب ہورہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کیسز بننے پر نوازشریف کی طرح لندن نہیں بھاگا، میراجینا مرنا پاکستان میں ہے، موت کو غلامی سے بہتر سمجھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد وفاقی جماعت ہے، ہم اداروں سے لڑائی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اداروں سے لڑائی کا مطلب ملک کو کمزور کرنا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں عوام کی تعداد دیکھ کر کمزور دل والے برداشت نہیں کرپائیں گے، انقلاب یا تو پرامن ہوگا یا دوسری جانب چلا جائے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے علاوہ میرا کوئی مطالبہ نہیں ہے اور اس کے علاوہ کسی دوسری چیز پر بات نہیں ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/HJlXQpb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();