وزیراعظم کے سابق فوکل پرسن حکومت پر پھٹ پڑے - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 28 October 2022

وزیراعظم کے سابق فوکل پرسن حکومت پر پھٹ پڑے

وزیر اعظم شہباز شریف کے سابق فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں حکومت پر پھٹ پڑے۔

احمد جواد نے پروگرام میں کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کو حکومت میں دیکھا اور اپوزیشن میں بھی دیکھا، پروفیشنل کے لحاظ سے میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا، سیاست میں ناامید ہوا، پروفیشنل لوگوں کا سیاست میں کوئی فائدہ نہیں دیکھا۔

سابق فوکل پرسن نے کہا کہ اپوزیشن میں ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ لگایا جاتا ہے اور اقتدار میں آ کر سب بھول جاتے ہیں۔

عمران خان کے دوران حکومت سے متعلق احمد جواد نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا کہ وہ بے بس تھے، وہ اتنے بے بس نہیں تھے، ایک پیج کی وجہ سے جو عمران خان فیصلے کر رہے تھے وہ الگ بات ہے۔

خیال رہے کہ احمد جواد نے وزیراعظم کے فوکل پرسن کے عہدے سے آج استعفی دیا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کیا گیا استعفیٰ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ساتھ بڑے دھوکے ہوئے، میں کسی دھوکے کا حصہ دار نہیں بنوں گا۔

احمد جواد نے کا کہنا تھا کہ ملک میں سچ کو کفن پہنانے کے لیے کمیشن بنائے جاتے ہیں، ایک اور سچ کو کفن پہنانے کی تیاری شروع ہو چکی ہے، وزیراعظم صاحب، حکمران کے طور پر روز قیامت آپ کوجواب دینا ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/InXYm2B

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();