نور بخاری نے اپنے خلاف قتل کی سازش کا انکشاف کر ڈالا - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 21 October 2022

نور بخاری نے اپنے خلاف قتل کی سازش کا انکشاف کر ڈالا

مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی نور بخاری نے ماضی میں اپنے خلاف قتل کی سازش کیے جانے کا انکشاف کر دیا۔

نور بخاری نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں پیشہ ورانہ حسد کا شکار ہو چکی تھی، ایک بار شوٹنگ کے دوران مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، کسی نے شوٹنگ کے دوران مجھ پر لائٹس پھینکنے کے لیے عملے کے ایک فرد کو رقم ادا کی تھی، جیسے ہی مجھ پر لائٹیں گریں والد صاحب نے بچا لیا کیوں کہ وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ تھے اور اسے واقعات کے بارے میں جانتے تھے۔

نور بخاری نے 2017 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اب کسی ٹی شو یا فلم میں نظر نہیں آئیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں بہت سخت اور کڑے مراحل آئے اور میں ذہنی و جذباتی طور پر بے حد متاثر ہوئی ہوں لہٰذا اب میں نے دینی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35sBZLP

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();