وزیراعظم شہباز شریف سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کی ہے، جس میں طے پایا ہے کہ تمام حکومتی اتحادی جماعتیں عوامی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرتی رہیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین نے ق لیگ کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں رانا ثناء اللہ، طارق بشیر چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، چوہدری سالک حسین، ملک احمد اور عطاء تارڑ بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم اور ق لیگ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام حکومتی اتحادی جماعتیں عوامی فلاح و بہبود کیلئے ملکر کام کرتی رہیں گی۔
مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہر مشکل میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/UkVMiJG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment