قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فائنل ميچ ميں ابتدائی 6 اوورز (پاور پلے) بہت اہم ہیں۔
میلبرن میں ورلڈ کپ فائنل سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، خوشی ہے مڈل آرڈر نے رنز کرنے شروع کردیے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کی بہترین ٹیم ہے ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی، اس ورلڈ کپ کو 1992کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جارہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں لیکن پریشر ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ فائنل میں دباؤ نہ لیں۔
موسم کے حوالے سے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ موسم ہمارےہاتھ میں نہیں دعا ہےکہ میچ مکمل ہو بارش سے متاثر نہ ہو، فائنل میں 100 فیصد کھیل پیش کریں گے، ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے،ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے، فائنل ميچ ميں ابتدائی 6 اوورز (پاور پلے) بہت اہم ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ جب آپ اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کرتے تو آپ پر دباؤ بڑھتا ہے، کبھی آپ سے پرفارمنس نہیں ہوتی لیکن جلد رنز آنے شروع ہوجاتے ہیں۔
ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے محمد حارث کے حوالے سے بابر کا کہنا تھا کہ محمد حارث نوجوان ہےاورلگتا ہی نہیں کہ وہ ورلڈ کپ کھیل رہا ہے،محمد حارث نے ورلڈ کپ کا پریشر نہیں لیا اور بہترین بلے بازی کی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/gl9M8Ln
via IFTTT
No comments:
Post a Comment