وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 24 November 2022

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آج بروز جمعہ 25 نومبر کو ترکیہ ( Turkey ) روانہ ہوگئے ہیں۔

دورے کے دوران شہباز شریف اور ترک صدر اردوگان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔

ترکیہ روانگی سے قبل وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹویٹ میں لکھا کہ اپنے بھائی طیب اردوگان کی دعوت پر ترکیہ روانہ ہو رہا ہوں۔ ترکیہ کا دورہ اپنے گھرمیں رہنے جیسا ہی ہے۔

وزیراعظم کا مزید لکھنا تھا کہ تیسرے ملجم کارویٹ جہاز کا افتتاح پاک ترک دفاعی تعاون کا مظہر ہے۔

دورے کے دوران دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور مشترکا دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ECO ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک (ETDB) کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/XOfCBL7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();