رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی اور یہ گھڑی ان کی ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ڈیکلئر ہے۔
ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس شخص کو خریدار بنا کر پیش کیا گیا نہ تو اسے کبھی گھڑی فروخت کی گئی نہ ہی اس شخص کا عمران خان سے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کیخلاف کوئی کیس نہیں ملا تو یہ کیس بنایا گیا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے گھڑی خرید کر مہنگے دانوں مارکیٹ میں فروخت کر دی گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بیرون ملک دورے میں ایک تحفہ ملتا ہے تو وہ وزارت خارجہ کا پروٹوکول آفیسر وصول کرتا ہے اور وہ وطن واپسی پر توشہ خانہ میں جمع کرا کر اس کی رسید متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرواتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیبینٹ ڈویژن کے ماتحت ہے، یہاں ایک کمیٹی رولز کے مطابق اس تحفے کی قیمت طے کرتی ہے، جو مارکیٹ کی قیمت طے ہوتی ہے اس سے متعلقہ وزیر یا وزیراعظم کو آگاہ کیا جاتا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت سے پہلے رولز کے مطابق اس قیمت کا 25 فیصد ادا کر کے وہ تحفہ ذاتی ملکیت میں لیا جا سکتا تھا مگر تحریک انصاف حکومت نے اس شرح کو 50 فیصد تک بڑھا دیا۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جس شخص کو تحفہ ملا ہے وہ اس تحفے کی قیمت کا 50 فیصد ادا کرکے تحفہ ذاتی ملکیت میں لے سکتا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/uTxqZhG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment