امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےاگلے جمعہ کو ملک بھر میں یوم انسداد سود منانےکا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےدوران واضح کیا کہ ملک سے سودی نظام کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
سراج الحق نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومت سمیت 27 لوگوں نے اپیلیں دائرکی تھیں۔ 14 اب موجود ہیں۔ حکومت اور اسٹیٹ بینک تمام اپیلوں کی واپسی یقینی بنوائیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اسلامی نظام معیشت کا مکمل روڈ میپ دے،اسلامی مالیاتی قوانین بنائے جائیں، قوانین سے انٹرسٹ کے الفاظ تحلیل کیے جائیں۔
دوسری جانب آج ایک انٹرویو میں وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ سود سے پاک نظام حکومت کی کمٹمنٹ ہے اور ہم اس سمت میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ کہا پاکستان میں پچھلے کچھ سالوں سے اسلامک بینکنگ نے جو گروتھ دکھائی ہے دنیا میں کسی اور جگہ ایسی مثال نہیں ملتی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Nt6ZYc8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment