نواز،شہباز ملاقات میں تقرری سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،خواجہ آصف - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 11 November 2022

نواز،شہباز ملاقات میں تقرری سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن میں وزیراعظم شہبازشریف اور قائد ن لیگ نوازشریف کے درمیان ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا۔

ٹویٹر پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت ہوئی ہے مگر فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میڈیا میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔

خیال رہے کہ اہم ترین عہدے پر نئی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مشاورت مکمل ہوگئی تاہم حتمی فیصلہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جلد واپسی پر بھی اتفاق ہوگیا،ان کے رواں سال ہی وطن واپس آنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/kjAxBT4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();