وزیراعظم شہباز شریف پیر کی صبح وطن واپس پہنچیں گے - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 12 November 2022

وزیراعظم شہباز شریف پیر کی صبح وطن واپس پہنچیں گے

وزیراعظم شہباز شریف پیر کی صبح لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اتوار کو لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے اور اس سے قبل انکی آج شام (اتوار) کو ایک بار پھر سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات ہوگی۔

شہباز شریف جمعہ کی شام کو طبیعت کی خرابی کے سبب وطن روانہ نہیں ہوسکے تھے اور انہووں ایک روز کیلئے اپنا قیام بڑھادیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف مصر میں (COP27) کانفرنس میں شرکت کے بعد 9 نومبر کو لندن پہنچے تھے جہاں پر انہوں نے اپنے اہل خانہ اور بھائی نواز شریف سے بھی ملاقاتیں کیں۔

نواز شریف سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، معاشی مسائل اور رواں ماہ نئے آرمی چیف کی تقرری پر بھی مشاورت کی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Q87T0by
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();