پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کل (بدھ کو) کھیلا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ’’دھواں دھار‘‘ ثابت ہوسکتے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بدھ 9 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ آخری گروپ میچ میں آئر لینڈ کو جبکہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سابق آسٹریلوی اوپنر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے دوسرے موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، میرا ماننا ہے کہ ہم نے ابھی اپنا بہترین کھیل دکھانا ہے، جو مخالف ٹیموں کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
پاکستان ٹیم کے بولرز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم کپتان بابر اعظم کی فارم خاص طور پر تشویش کا باعث ہے، اوپنر بلے باز 5 میچوں میں صرف 39 رنز ہی بناسکے ہیں۔ جس پر میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں بابر اعظم ’’دھواں دھار‘‘ ہوسکتے ہیں، پاکستان ٹیم بدھ کو کچھ کرکے دکھا سکتی ہے۔
موسم اور پچ کی صورتحال
میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں بدھ کو بارش کے انتہائی کم 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں، عام طور پر مطلع صاف رہے گا تاہم جزوی طور پر ابر آلود بھی ہوسکتا ہے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہاں کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کیلئے بہترین رہی ہے، اس لئے توقع ہے کہ دونوں جانب سے کل تابڑ توڑ رنز اسکور ہوں گے، پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم 160 سے 180 رنز تک بناسکتی ہے۔
شاہد آفریدی کا تجزیہ
سماء کے پروگرام گیم سیٹ میچ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی کنڈیشنز پاکستان کو سوٹ کرتی ہیں، میرا خیال ہے کہ بابر اعظم کو نمبر 3 تین پر کھیلنا چاہئے، لیکن میں چاہتا ہوں بابر اعظم جس نمبر پر بھی کھیلے اچھا پرفارم کرے، مجھے ان سے بہت امیدیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کھلاڑیوں کے پاس بہترین موقع ہے اپنا نام سنہری الفاظ سے لکھوانے کیلئے، ایسے مواقع بہت کم ملتے ہیں، فیلڈنگ میں 100 فیصد کارکردگی دیکھنا چاہتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/qh41y5x
via IFTTT
No comments:
Post a Comment