پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 7 November 2022

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔ خواجہ اظہار نے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی پر اختلاف سے انکار کردیا، کہا کہ عوام کو جلد خوشخبری سنائیں گے۔ صوبائی وزیراطلاعات شرجيل ميمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کريں گے۔

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں بڑی بیٹھک ہوئی، جس میں ایم کیو ایم سے معاہدے، بلدیاتی قوانین اور آرٹیکل 140 اے کے نفاذ کا معاملہ زیر بحث آیا۔

میٹنگ میں پیپلز پارٹی کے طرف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، وقار مہدی اور مرتضیٰ وہاب شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری، خواجہ اظہار، فروغ نسیم اور وسیم اختر شامل تھے۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم سے کوئی اختلاف نہیں، معاہدے پر تیزی سے عمل کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے بھی امید ظاہر کیا کہ کراچی اور سندھ کے عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے جاری بیان کے مطابق ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں نے شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/JS0dV9f
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();