اکتیس سال بعد آزاد کشمیر ( Azad Kashmir ) میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوگیا، جہاں پہلے مرحلے میں مظفر آباد کے تین اضلاع میں آٹھ بجتے ہی پولنگ شروع ہوئی، جو بلا تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
مظفرآباد، وادی نیلم اور جہلم ویلی میں تقریباً سات لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ چھ سو چودہ نشستوں میں سے انیس کونسلرز بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پانچ سوپچیانوے نشستوں پر اکتیس خواتین سمیت ستائیس سو پچیس امیدوار میدان میں ہیں۔
مظفر آباد ڈویژن میں ایک ہزار 323 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں تقریباً 4 ہزار 500 پولیس اہلکارسمیت کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) کے 500 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، یہ اہلکار کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہوں گے۔
مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع نیلم، مظفرآباد اور جھیل میں کل 6 لاکھ 97 ہزار 732 ووٹرز ہیں، جن میں سے خواتین ووٹرز کے تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 536 ہے۔
مظفر آباد ڈویژن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شہری اور دیہی کونسل کے تقریباً 750 وارڈز میں ووٹرز اپنے بلدیاتی نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔
بلدیاتی انتخابات میں تقریباً 2 ہزار 716 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں زیادہ تر تعلق پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ ایک ہزار 323 پولنگ اسٹیشن میں سے 418 حساس اور 257 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں بالترتیب 3 اور5 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے تاہم دیگر پولنگ اسٹیشن پر2 پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/2rQGHyl
via IFTTT
No comments:
Post a Comment